72

فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی پاکستان پر اللہ کا انعام ہے-مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد

لاہور – ٹاؤن ہال لوئر مال لاہور میں معرکہ حق بنیان مرصوص و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس کا موضوع فتح معرکہ حق بنیان آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنا،مشرق وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا عظیم کردار،ملک میں قیام امن،استحکام پاکستان،قومی یکجہتی،ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کا فروغ تھا،کانفرنس کی صدارت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے فرمائی،جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ آروڑہ تھے،اس موقع پر کمشنر لاہور مریم خان،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی لاہور محمد فیصل کامران،و دیگر انتظامی آفیسران موجو د تھے،کانفرنس میں تمام مکاتب فکرکے جید علماء کرام و مشائخ عظام،لاہور کے ڈسٹرکٹ و ڈویژنل ممبران امن کمیٹی،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور شاہد حمید ورک اور معروف سماجی شخصیات نے شرکت و خطاب کیا،جن میں مفتی ڈاکٹر انتخاب نوری،بشپ ندیم کامران،علامہ زبیراحمد ظہیر،مفتی اسد عبید،مولانا اسد اللہ فاروق،علامہ کاظم رضا نقوی،مفتی رمضان سیالوی،قاضی عبدالغفار قادری،پنڈت بھگت لعل،مفتی فتح محمد راشدی،ڈاکٹر مختار احمد ندیم،حافظ عبداللہ مدنی،حافظ طاہر محمود قصوری،مفتی کریم خان،مولانا عزیز الرحمن ثانی،پیر عثمان نوری،مفتی عاشق حسین،مولانا عبدالستار نیازی،علامہ نعیم بادشاہ،مفتی محمد احمد،مفتی شفیق اعوان،قاری ابو بکر قصوری،مولانا عبیداللہ قادری،صاحبزادہ سید محمد عبدالقدیر آزاد،صاحبزادہ سید محمد عبدالبصیر آزاد،صاحبزادہ سید محمد عبدالرزاق آزاد،صاحبزادہ سید محمد عبدالرازق آزاد،پیر محمد شاہ حسین محمدی و دیگر علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی،کانفرنس کے شرکا ء سے سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ22اپریل 2025کو مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں بھارت نے جھوٹا ڈرامہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کیلئے کیا،بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے 10مئی 2025کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا،اللہ تعالیٰ نے افواج پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا،الحمد اللہ فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم فتح کا جشن و تشکر منا رہی ہے،مولانا آزاد نے کہاکہ پاکستان کی فضائیہ نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی جنگی طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنایا،رافیل سمیت آٹھ جنگی طیارے گرا کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،فیلڈ مارشل حافظ جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں،کامیاب ملٹری ڈپلومیسی اورعالمی امن کیلئے کاوشوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے،پوری قوم شہداء پاکستان معرکہ حق بنیان مرصوص کی عظیم تاریخی فتح پر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتی ہے، وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے،پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،پاکستان کا دفاع ہر آنے والے دن کے ساتھ مضبوط ہورہا ہے،ہمیں اپنی قیادت اور پاک افواج پر ناز ہے جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا،مولانا آزاد نے کہا کہ امت مسلمہ کے عظیم سپہ سالار حافظ سید محمد عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،اور بھارت کا ناپاک چہرہ پوری دنیا میں عیاں ہوگیا،فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے،جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کی مشرق وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے اور امن مذاکرات کے حوالے سے کردار قابل تحسین ہے،سردار رمیش سنگھ آروڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کامرکز بن کر ابھرا ہے،اورمودی آج پوری دنیا میں رسوا ہورہا ہے،اور اسکی رسوائی ہر دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور پاکستان کا مرال بلند ہورہا ہے،بھارت اقلیتوں پر ظلم ڈھارہا ہے،پاکستان کا بچہ بچہ ملکی سلامتی و دفاع کیلئے تیار ہے،ہم ایک متحد قوم بن کرہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں،ہمارا ازلی دشمن بھارت بڑا عیار ومکارہے،ہم دشمن کی ہرچال کو سمجھتے ہیں،دیگر مقررین علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تمام علماء کرام،مذاہب عالم کے راہنماء اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،جب ہمارے ازلی دشمن ہندوستان نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا تو وفاقی حکومت وزیراعظم پاکستان،افواج پاکستان،تمام علماء کرام اور پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا غرور خاک میں ملادیا،اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کو تاقیامت آبادو شاد رکھے،آمین، آخرمیں تمام شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا،اور اسلام زندہ باد،پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان پائندہ باد کے نعرے فلک شگاف نعرے لگائے جس سے پورا ہا ل گونج اٹھا،کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،استحکا م پاکستا ن،حرمین شریفین کی حفاظت،عالم اسلام کے اتحاد،مقبوضہ کشمیر، غزہ و فلسطین کی آزادی اور ایران کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاء کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں