311

ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے دہشتگردوں کو رہا کرنے کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ شام میں گرفتار یورپ سے تعلق رکھنے ولے داعش کے دہشتگردوں کو اپنے ملک لے جا کر مقدمہ چلائیں، ورنہ امریکا انہیں رہا کر دے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی ممالک کو دھمکی، ٹویٹ کیا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک شام میں گرفتار آٹھ سو سے زائد داعش کے دہشت گردوں کو اپنے ملک لے جا کر مقدمہ چلائیں، ورنہ امریکا انہیں رہا کر دے گا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یہ نہیں چاہتا کہ دہشت گرد آزاد ہو کر یورپی ممالک میں گھس جائیں۔ امریکی صدر نے ٹویٹ کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سب اپنا کردار ادا کریں، امریکا پہلے ہی بہت کچھ کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں