255

FIA کی گجرات میں کارروائی،انسانی اسمگلر سمیت 6 گرفتار

ایف آئی اے نے ضلع گجرات کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ رات ایف آئی اے گجرات سرکل نے جلالپورجٹاں ۔ جی ٹی روڈ شاہین چوک اور کھاریاں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک انسانی اسمگلر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔

گرفتار افراد کے قبضے سے پاکستانی اور برطانوی جعلی پاسپورٹ اور دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں ۔

ملزمان کو تھانہ شفٹ کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں