وائس چیئرپرسن، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء منظور وٹو نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں توازن کا فن: ماں بننے اور کاروباری زندگی کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی

جہاں کاروباری خواتین، صنعتکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وائس چیئرپرسن نے کہا کہ لاہور

چیمبر آف کامرس خواتین کی معاشی ترقی اور بااختیار مستقبل کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ آج کا موضوع ان خواتین کی جدوجہد اور کامیابی کی عکاسی کرتا ہے جو بیک وقت ماں کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے معیشت میں فعال کردار ادا کرتی ہیں۔
وائس چیئرپرسن نے بتا یا کہ خواتین کو وقت کی کمی، گھریلو ذمہ داریوں، سرمایہ تک محدود رسائی اور سماجی دباؤ جیسے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے، تاہم ماں ہونا کمزوری نہیں بلکہ ایک عظیم طاقت ہے۔ صبر، نظم و ضبط، منصوبہ بندی اور قربانی جیسی صفات ایک کامیاب کاروباری شخصیت کی بنیاد بنتی ہیں۔
وائس چیئرپرسن نے مزید بتایا کہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت جاری خودمختار پروگرام خواتین کی معاشی بااختیاری کا اہم اقدام ہے۔ اس کا مقصد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید گھرانوں کو پیداواری اثاثہ جات فراہم کر کے انہیں معاشی خودانحصاری کی طرف لانا ہے۔
اس کےعلاوہ، وائس چیئرپرسن نے کہا کہ خودمختار پروگرام کے تحت منتخب خاندانوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے تک کے پیداواری اثاثہ جات فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ خواتین چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کر سکیں۔ اس کے ساتھ ہنر اور روزگار کے مواقع سے بہرہ مند کرنے کے لیے ایل ایم آر تربیت بھی دی جاتی ہے۔ یہ اقدامات خصوصاً ماؤں کے لیے امید کی نئی کرن ہیں، جن کے ذریعے وہ اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ اپنے خوابوں کو بھی حقیقت کا روپ دے سکتی ہیں۔
اپنے خطاب کے اختتام میں جہاں آراء منظور وٹو نے کہا کہ ہمیں ایسے معاشرے کی تعمیر کرنی ہے جہاں خواتین کو مواقع، تحفظ اور ترقی کے یکساں امکانات میسر ہوں۔ انہوں نے نوجوان لڑکیوں اور ماؤں کو پیغام دیا کہ اپنے خوابوں کو محدود نہ کریں، کیونکہ عزم اور محنت سے کامیابی ہر عورت کا مقدر بن سکتی ہے۔
119