83

ارسلان نصیر نے بابر اعظم پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

معروف پاکستانی اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر نے ایشیا کپ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ارسلان نصیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان لوگوں کو کرارا جواب دیا ہے جنہوں نے ایشیا کپ میں بابر اعظم کی کارکردگی پر تنقید کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے ہماری قوم نے شاید کوئی جنگلی گھاس کو کوٹ کر پیناشروع کردیا ہے کیونکہ ان میں کوئی عقل ہی نہیں رہی‘۔

اُنہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’ ہمارا اتنا اچھا معیار کب سے ہوگیا کہ دنیا کے نمبر ون بیٹسمین پر تنقید کرسکیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’دنیا میں ہمیں کوئی پوچھتا نہیں تھا، ابھی بھی جو ہماری تھوڑی بہت کہیں عزت ہورہی ہے وہ بھی ان 2 یا 4 انفرادی شخصیات کی وجہ سے ہورہی ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ مجھے نہیں یاد کہ پچھلے 15 سالوں میں آئی سی سی کی رینکنگ میں کہیں کسی پاکستانی کھلاڑی نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہو‘۔

ارسلان نصیر کا کہنا ہے کہ’ بابر اعظم وہ کھلاڑی ہے بھئی جس کی کور ڈرائیو کے بارے میں گورے تاریخی ایشز سیریز کھیلتے ہوئے بھی بات کررہے ہیں، لیکن ہماری قوم کے نخرے چیک کرو یار ہم اس آدمی کے کام میں سے بھی بیٹھ کر کیڑے نکال رہے ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں