بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر کمل کشور مشرا نے اپنی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا۔
#WATCH | Case registered against film producer Kamal Kishore Mishra at Amboli PS u/s 279 & 338 of IPC for hitting his wife with a car.She claims after the incident she suffered head injuries.We're searching for accused. Further investigation underway:Amboli Police
(CCTV Visuals) pic.twitter.com/0JSleTqyry
— ANI (@ANI) October 26, 2022
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ پروڈیوسر کمل کشور مشرا نے دوسرے خاتون سے پکڑے جانے پر اپنی ہی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 19 اکتوبر کی رات ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع عمارت کی کارپارکنگ میں ایک گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تھاتاہم وہاں موجود ایک شخص نے خاتون کو بچالیا جبکہ کچلنے والا شخص گاڑی لے کر بھاگ گیا تھا۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کچل کر بھاگنے والا شخص واقعے بالی ووڈ فلم ساز کمل کشور مشرا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گاڑی سے کچلی جانے والی خاتون ان کی اہلیہ ہیں جس نے پروڈیوسر کو پارکنگ میں گاڑی کے اندر موجود دوسری عورت کے ساتھ پکڑ لیا تھا۔
پولیس کے مطابق کمل کشور مشرا اپنی کار میں ایک اور خاتون کے ساتھ پارکنگ میں موجود تھے جب ان کی بیوی اسے ڈھونڈتی ہوئی موقع پر پہنچی تو کمل کشور مشرا نے بیوی کو اپنی کار سے ٹکر مار دی اور ان کی ٹانگوں پر گاڑی چڑھاتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔