226

بھارتی پنجابی فلوں کے لیجنڈ اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارتی پنجابی فلموں کے مقبول ترین کامیڈین اور اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحیہ اداکار کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعے کی صبح چل بسے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسوندر سنگھ بھلا کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی، جس میں پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
جسوندر سنگھ بھلا کی موت پر بھارتی سیاسی رہنماؤں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

واضح رہے لپ جسوندر سنگھ بھلا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم ’چھنکاتا 88‘ سے کیا۔ انہوں نے درجنوں سپرہٹ پنجابی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کی یادگار فلموں میں کیری آن جٹا، بھاجی ان پرابلم، منجھے بسسراں دے، سجن سنگھ رنگروٹ اور جٹ اینڈ جولیٹ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں