223

بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود کو جزوی کھول رہے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود کو جزوی کھول رہے ہیں، کورونا کے باعث سمندر پار پاکستانیوں نے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا فضائی حدود کھولنے کا مقصد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کی سہولت دینا ہے، وبا کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں، سمندر پار پاکستانیوں کی ہمت اور حوصلے پر ہمیں فخر ہے، وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا سمندر پار پاکستانیوں کو واپسی پر ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، سمندر پار مخیر پاکستانیوں کی جانب سے ہم وطنوں کی مدد پر ان کا شکر گزار ہوں، وبا کے دوران دیارغیر میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں کی مدد قابل ستائش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں