64

سڈنی: ایمرجنسی سگنل جاری ہونے کے بعد مسافر طیارے کی بحفاظت لینڈنگ

آسٹریلوی ایئر لائن کی پرواز سے ایمرجنسی سگنل’مے ڈے‘ جاری کردیا گیا تاہم پرواز نے سڈنی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ سے آنے والی پرواز نے ایمرجنسی سگنل مے ڈے جاری کیا تھا۔
ایمرجنسی سگنل جاری ہونے کے بعد سڈنی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لینڈنگ سے ایک گھنٹہ قبل پائلٹ نے جہاز کے انجن میں خرابی محسوس ہونے پر ایمرجنسی سگنل جاری کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پرواز میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں