94

شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا سیٹ 35 کروڑ میں تیار

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اور انڈسٹری کے بھائی سلمان خان فلم ’پٹھان‘ کے بعد ایک بار پھر فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ٹائیگر 3‘ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور اس بڑے بجٹ کی فلم کے لئے 35 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا سیٹ لگا دیا گیا ہے۔
ٹائیگر 1 اور 2 کی شاندار کامیابی کے بعد اس نئے سیکول ٹائیگر 3 کے حوالے سے بھی امید کی جارہی ہے کہ یہ بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 کروڑ سے تیار ہونے والے اس سیٹ پر کنگ خان اور بھائی جان 8 مئی یعنی آج سے شوٹنگ کا آغاز کریں گے جو تقریباً 1 ہفتے تک جاری رہے گی۔
دونوں خان کی اس جوڑی کو فلم پٹھان میں دیکھنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد آنے والی فلم میں ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ولن کے کردار میں عمران ہاشمی نظر آئیں گے، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ فلم میں کترینہ کیف اور ہرتیک روشن بھی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق فلم دیوالی کے موقع پر ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں