82

شاہ رخ خان نئی فلم ’ڈنکی‘ کو لیکر پریشانی میں مبتلا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھر اپنی آنے والی نئی فلم ’ڈنکی‘ کے باعث پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
کنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’جوان‘ کے بعد ’ڈنکی‘ کے سیٹ سے بھی کچھ سینز سوشل میڈیا پر لیک ہوگئے۔
کنگ خان ان دنوں کشمیر میں راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
تاہم اب فلم کے سیٹ سے ایک گانے کی لیک ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ کنگ خان کی آنے والی فلم ’جوان’ کے لیک ویڈیوز کے حوالے سے پہلے ہی دہلی کورٹ نے کاپی رائٹ مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم جاری کیا ہوا ہے۔
دہلی کورٹ کی جانب سے مذکورہ ہدایت جاری ہونے کے صرف ایک روز بعد ہی کنگ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کے گانے کی لیک ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے، صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی میں اریجیت سنگھ کے گائے ہوئے گانے کا سین ہے۔
واضح رہے کہ فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ اس فلم میں تاپسی پنو بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
فلم ڈنکی کی شوٹنگ کشمیر کی وادیو میں ہو رہی ہے اور اس کے سیٹ کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں