پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس معروف اداکار، ہدایتکار عدنان صدیقی کی رشتے میں بہو لگتی ہیں۔
عدنان صدیقی نے گزشتہ دنوں اپنی 53ویں سالگرہ منائی۔
عدنان صدیقی کو جہاں شوبز انڈسٹری کے تقریباً سب ہی فنکاروں نے سالگرہ کی مبارکباد دی اُنہی میں اُن کی بہو زارا نور عباس بھی شامل تھیں۔
زارا نور عباس نے اپنے ماموں سسر کو 23 کے بجائے گزشتہ روز 24 اکتوبر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
زارا کا اپنی انسٹااسٹوری میں لکھنا تھا کہ دنیا کے سب سے اچھے اور ہینڈسم ماموں اِن لاء کو سالگرہ کی مبارکباد۔
واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کی شادی 2017ء میں ہوئی تھی، اداکار اسد صدیقی عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں۔
97