81

فواد اور ماہرہ کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

میک اَپ آرٹسٹ بابر ظہیر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی فواد خان اور ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہےجوکہ ان کے ایک آؤٹ ڈور فوٹو شوٹ کی ہے۔

اس ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو کچھ سیلفیاں لیتے اور صحرا میں اپنا نیا فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جاساکتا ہے، جبکہ اس وائرل ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں فواد اور ماہرہ کے مشہور ڈارمہ سیریل ’ہمسفر‘ کا او ایس ٹی سنا جاسکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اپنی پسندیدہ جوڑی کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ان دونوں کو صرف فوٹو شوٹ میں نہیں بلکہ ڈراموں میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں