221

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ای ٹرانسفر کے لئے دستاویزات کی تصدیق کے حوالے اہم فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ای ٹرانسفر کے لئے دستاویزات کی تصدیق کے حوالے اہم فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
کرونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذۂ کی آسانی اور خفاظت کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ای ٹرانسفر کے لئے دستاویزات کی تصدیق تحصیل کی سطح پر کی جائے گی

ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تمام سی ای اوز تحصیلی سطح پر مرد، خواتین اساتذۂ کے لئے دستاویزات کی تصدیق کا الگ الگ انتظام کریں گے : ڈاکٹر مراد راس
ای ٹرانسفر کے لئے دستاویزات کی تصدیق کا عمل ڈی ای اوز یا 19ویں گریڈ کے پرنسپلز کی سربراہی میں سرانجام دیا جائے گا –
کسی بھی ای ٹرانسفر کی درخواست کے مسترد ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران فوری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو مطلع کریں گے-
اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران روزانہ کی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو تصدیق کے عمل کے حوالے رپورٹ بھی ارسال کریں گے-
کرونا وائرس کے حوالے جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر مدنظر رکھتے ہوئے ای ٹرانسفر تصدیق کا عمل مقررہ وقت پر پورا کیا جانا چاہیے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں