53

پاک بھارت ٹاکرا لاجواب اور سنسنی خیز تھا، فخرِعالم

گلوکار، اداکار و میزبان فخرِ عالم نےایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

فخرِ عالم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دبئی اسٹیڈیم سے ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کے مناظر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا زبردست کھیل تھا، لاجواب اور حیرت انگیز، پریشان کُن اور سنسنی خیز‘۔

اُنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ گرین شرٹس نےبہت زبردست کارکردگی دکھائی۔

فخرِ عالم نے اپنی پوسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی۔

اُنہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بارے میں لکھا کہ’بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھی اچھی کرکٹ کھیلی، خاص طور پر کوہلی کے بلے کو دوبارہ اس کے شاندار انداز میں چلتا دیکھ کر بہت اچھا لگا‘۔

فخرِ عالم نے گراؤنڈ میں موجود پاکستان اور بھارت کے پُرجوش شائقین کرکٹ کی بھی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں