79

پریانکا چوپڑا ناک کی سرجری کے بعد ڈپریشن کا شکار کیوں ہوئیں؟

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ناک کی سرجری کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔
پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ 2000ء میں جب انہوں نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا تو انہیں بالی ووڈ فلموں میں کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ آفرز ملنے لگیں لیکن پھر بھی یہ ان کی زندگی کا ایک تاریخی دور تھا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر کے مشورے پر اپنی ناک میں موجود پولیپ(ڈنڈی دار رسولی) کو نکلوانےکے لیے سرجری کروائی تھی لیکن بدقسمتی سے یہ سرجری کامیاب نہیں ہوسکی اور انہیں اپنی تین فلموں سے ہاتھ دھونے پڑے۔
پریانکا چوپڑا نے کہا کہ کیونکہ ناک کی سرجری کی ناکامی کی وجہ سے ان کا چہرہ بالکل بدلا ہوا نظر آرہا تھا جسے دیکھ کر وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ان کے والد جوکہ خود ایک ڈاکٹر ہیں، نے انہیں اس بات کے لیے راضی کیا کہ وہ ناک کی سرجری کے دوران ہوئی گڑبڑ کو ٹھیک کروائیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ناک کی سرجری میں ہونے والی گڑبڑ سے نجات حاصل کرنے کے بعد ان کا اعتماد بحال ہوا۔
اُنہوں نے اپنی زندگی کے برے وقت میں موقع دینے پر فلمساز انیل شرما کی تعریف بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں