100

پریانکا چوپڑا کزن پرینیتی چوپڑا کی منگنی میں شرکت کیلئے دہلی پہنچ گئیں

بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی آج ہونے والی منگنی میں شرکت کے لئے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا دہلی پہنچ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی دہلی کے کپورتھلا ہاؤس، کناٹ پیلس میں مختصر تقریب منعقد ہوگی، جس میں تقریباً 150 افراد شرکت کریں گے، جن میں ان کے قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی کزن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا آج صبح دہلی ایئر پورٹ پر نظر آئیں، خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اکیلی دہلی پہنچی ہیں ، ان کی بیٹی مالتی اور شوہر نک جونس ان کے ہمراہ موجود نہیں تھے۔
خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا اور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی آج یعنی 13 مئی کو دہلی میں ہوگی، تاہم اس حوالے سے ان دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں