پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 42 ہزار 87 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاورباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 171 رہی۔
حصص بازار میں آج 28 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 17 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 342 ارب روپے ہے۔
85