استاد نصرت فتح علی خان کے مداح شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان ایک زمانے میں فرسٹ کلاس کرکٹر ہوا کرتے تھے۔
چاہت فتح علی خان جن کا اصل نام کاشف رانا ہے، اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔
شوقین گلوکار قائداعظم ٹرافی کے1983 اور 1984ء کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے۔
انہوں نے دو فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے تین اننگز میں 16 رنز بنائے۔
بعد ازاں، وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ چلے گئےاور وہاں 12 سال تک کلب کرکٹ بھی کھیلی۔
گزشتہ سال کاشف رانا ’چاہت فتح علی خان‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔
ان کے ایک تفریحی گانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
رواں سال کے آغاز میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے لیے بھی ایک گانا گایا۔
اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید اسکول میں ان کی کپتانی میں کھیلتے تھے۔
چاہت فتح علی خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کا کافی مذاق بھی اُڑایا۔
انہوں نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عاقب جاوید کو شیخوپورہ کے سرکاری اسکول کی کرکٹ ٹیم میں منتخب کیا تھا، وہ میری کپتانی میں کھیلتا تھا۔
79