82

کرینہ اور سیف کی بچوں کے ہمراہ ایئر پورٹ سے ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی ممبئی ایئر پورٹ سے بچوں کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی ریاست ہریانہ میں موجود پٹودی پیلس میں اپنے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے جانے والے سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور ممبئی واپس آ گئی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں کرینہ کو ایک سیاہ اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور سرخ رنگ کی ٹریک پینٹ پہنے، جبکہ سیف کو نیلے رنگ کے کرتے اور سفید رنگ کے پاجامے میں دیکھا جا سکتا ہے، دونوں بچے تیمور اور جہانگیر نیلے رنگ کا لباس پہنے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر پورٹ سے نکلتے ہی پوری پٹودی فیملی گھر جانے کے اپنی سفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو جاتی ہے، جبکہ فوٹو گرافرز اس مشہور فلمی فیملی کی تصویریں بھی لیتے نظر آ رہے ہیں۔

سیف علی خان آج کل اپنی نئی فلم وکرم ویدھا کی ریلیز کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ ریتک روشن بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے، یہ فلم 30 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

دوسری جانب کرینہ کپور، سوجوئے گھوش کی فلم ’دی ڈیوشن آف سسپیکٹ ایکس‘ سے اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں