91

کیا دن تھا، کیا میچ تھا، اور کیا حیرت انگیز فتح ہوئی، کنزیٰ ہاشمی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے بھی ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کنزیٰ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دبئی اسٹیڈیم سے پاک بھارت ہائی والٹیج مقابلے میں پاکستان کی جیت کے بعد کے مناظر کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر اور ویڈیوز شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ’کیا دن تھا، کیا میچ تھا، اور کیا حیرت انگیز فتح ہوئی‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اس مشکل وقت میں ہمارے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے ہمیں پوری کرکٹ ٹیم پر فخر ہے‘۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیابی نے اس وقت قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں، جب ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں