شہر کراچی سے ہمدردی رکھنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار و اداکار ہارون شاہد اور اداکارہ صبا قمر ان دنوں پاکستان کی خاطر ایک اہم مقصد کے لئے شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خوب رو اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے صبا قمر جیسی منجھی ہوئی اداکارہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کو اپنی خوش قسمتی قرار دے دیا۔
ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ ایک چھوٹی سی چیز جس کی شوٹنگ ہم ایک مقصد کے لیے کر رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔
انہوں نے ساتھی اداکارہ کے ساتھ کام کے موقع کو سیکھنے کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ صبا قمر اداکاری کا پاور ہاؤس ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے لطف اندوز ہو رہا ہوں، بحیثیت اداکار جو ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع کسی ورکشاپ سے کم نہیں‘۔
82