پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوب رو اداکارہ یمنیٰ زیدی گزشتہ روز 3 دن بعد انٹر نیٹ سروس بحال ہونے پر خوشی سے نہال، جھوم اُٹھیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’تیرے بن‘ کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’4 جی واپس آگیا ، تو میرا انسٹاگرام بھی‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ڈانس کرنے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔
خیال رہے کہ منگل 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود سے رینجرز کے ہاتھوں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کو بند کر دیا تھا۔
100