6 ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز سیزن 1 کی تقریب 14فروری کو منعقد ہوگی۔
مختلف شخصیا ت کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ سید سہیل بخاری
لاہور( نمائندہ سدید) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چئیرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ 6 ، ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز سیزن 1، کی تقریب 14،فروری 2023ء کو منعقد کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جس میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا، میوزک اور زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیا ت کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
سید سہیل بخاری نےمزید بتایا کہ وفاقی وزراء ممبران قومی سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے -ایک ثقافتی پروگرام تقریب کا حصہ ہو گا –
84