207

سانحہ پی آئی اے، ڈی این اے نمونے آج لاہور پہنچیں گے

سانحہ پی آئی اے کے شہداء کے ڈی این اے کے نمونے آج لاہور پہنچ جائیں گے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی ڈا کٹر اشرف طاہر کہتے ہیں کہ نمونوں کی رپورٹ چوبیس گھنٹوں میں مکمل کر لی جائے گی۔

سانحہ پی آئی اے کراچی میں شہید ہونیوالے افراد کی شناخت کرنے کیلئے پنجاب فرانزک ایجنسی کے ماہرین کی ٹیم نے جائے حادثہ سے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرنے کے بعد انہیں لاہور منتقل کر دیا ہے۔فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے ٹیم کو کراچی سیمپلز کیلئےبھیجاگیاتھا۔ ڈی جی فرانزک ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا ہے کہ ڈی این اے نمونوں پر ماہرین کی خاص ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس ٹیم کی نگرانی میں رپورٹ مکمل کی جائےگی۔

ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باوجود ماہرین کو یہ ٹاسک مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ڈی این اے کا پروسیجر کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا ، عمومی طور پر نتائج حاصل کرنے میں ایک ہفتہ درکار ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں