252

طلباء، اساتذۂ کی زندگیاں سب سے اہم، ان حالات میں سکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے – ڈاکٹر مراد راس کا لاہور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور(ٹیوٹر پاکستان) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے لاہور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء، اساتذۂ کی زندگیاں سب سے اہم، ان حالات میں سکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے –
حکومتی احکامات کے خلاف سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا – جب تک کرونا وائرس کی وجہ سے سکول بند رہیں گے تب تک سکول فیس میں 20 فیصد کمی کا ریلیف دیا جاتا رہے گا –
انھون نے کہا کہ ان پرائیویٹ سکولوں کی تعداد انتہائی کم ہے جو ان مشکل حالات میں بھی سکول کھولنا چاہتے ہیں
تمام والدین سے درخواست ہے کہ 20 فیصد کمی کے ساتھ وصول ہونے والے فیس واوچرز پر فیس فوری جمع کروائیں
جن والدین کو فیس میں 20 فیصد کمی کے ساتھ فیس واوچر موصول نہیں ہوئے وہ قطعاً فیس جمع نہ کروائیں –
انھوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے بچوں اور اساتذۂ کی زندگی کا تخفظ ہے
ماڈل سکولز منصوبے پر کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے –
ڈاکٹر مراد راسنے کہا کہ پی سی ٹی بی کی تاریخ میں پہلی بار کتابوں کے حوالے سے شکایات سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم بنایا گیا ہے –
اگلے چند ہفتوں کے دوران تمام طلبا میں کتابیں تقسیم کر دی جائیں گی-
حکومت پنجاب کرونا وائرس سے بچاو کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں