وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آکسیجن سلنڈرکی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا ٹیسٹ کے مختلف نرخوں اور آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ لیبز کے لیے کورونا ٹیسٹ کرنےکی یکساں قیمت مقرر کی جائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پرائیویٹ لیبارٹریز کو کوروناٹیسٹوں کے نرخوں کے معاملے پر من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں آکسیجن سلنڈر کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔