صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پاک ترک مارف سکولز کی جانب سے طلباء کے لئے آن لائن ایجوکیشن کی افتتاحی تقریب کے حوالے آن لائن اجلاس میں شرکت-

آن لائن اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، ڈپٹی وزیر تعلیم ترکی مسٹر ریحا، سفیر ترکی پاکستان مسٹر مصطفیٰ، چئیرمین ترکش مارف فاونڈیشن، کنٹری ہیڈ پاک ترک مارف سکولز و دیگر شریک ہوئے- ملک بھر سے والدین بھی منعقدہ آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے پاک ترک مارف سکولز کو طباء کی فلاح اور بہتری کے لئے ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کروائی –

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پاک ترک مارف سکولز کی جانب سے متعارف کردہ جدید آن لائن ایجوکیشن سسٹم طلباء کے لئے سیکھنے کے بہتر راستے کھولے گا- کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی بدولت ٹیکنالوجی کی مدد سے طلباء کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے-
آج کے اس جدید دور میں تعلیم ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر نامکمل ہے
293