پاکستان اورچین کی لازوال دوستی کا ایک اورمظاہرہ سامنے آگیا۔ چینی بچے نے اپنی جمع پونجی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دے دی۔
young #Chinese boy #donated all his new year's money to help children affected by #FloodsInPakistan.
Indeed a touching & heart warming gesture.Thank you indeed Dear 🇵🇰💕🇨🇳@zhang_heqing @zlj517 @libijian2 @AmbNong @CPEC15 @CMShehbaz @CaoYi_MFA @libijian2 @betterpakistan #CPEC pic.twitter.com/irxTCvpK1r— Syed Kamal Hussain Shah🇵🇰 (@shahsabg) September 2, 2022
پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی میں چین ایک دیرینہ دوست کی طرح ساتھ کھڑا ہے۔ چینی عوام کی پاکستانی عوام سے محبت لازوال ہے جس کا ایک اور ثبوت منظر عام پر آگیا۔
پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسردہ چینی بچہ سال نو کے لئے جمع کی گئی بچت لے کر بینک پہنچ گیا اور پیسے پاکستان میں سیلاب سے متاثر بچوں کی مدد کے لئے عطیہ کردئیے۔
چینی بچے کی سیلاب سے متاثر پاکستانی بچوں کی مدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ صارفین نے بچے کے جذبے کو سراہا اور دونوں ممالک کی دوستی کو اٹوٹ قراردیا۔