95

ٹرک الٹنے سے ماں،بیٹی اور کمسن بچہ جاں بحق

تیز رفتار منی ٹرک ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر سڑک عبور کرنے والے راہگیروں پر اُلٹ گیا۔راہگیر امام بارگاہ سے مجلس سُن کر واپس جارہے تھے۔
ٹرک کے نیچے دب کر کمسن بچہ اور ماں بیٹی جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔جی ٹی روڈ پر قائم امام بارگاہ باب الحوائج امام موسیٰ کاظم میں گزشتہ دوپہر مجلس ختم ہونے کے بعد گھروں کو واپس جاتے ہوئے خواتین و بچے مین بازار کے قریب جی ٹی روڈ کراس کررہے تھے کہ گوجرانوالہ کی جانب سے آنے والا منی ٹرک ٹائر پھٹنے اورآگے جانے والی کار سے ٹکر ا کر اُلٹ گیا-
جس کی وجہ سے خواتین و بچے اُسکے نیچے دب گئے ٹرک کے نیچے سے رسولنگر کے تین سالہ فیضان،پینتالیس سالہ مسرت اور اُسکی بیٹی پندرہ سالہ نشاء کو مردہ حالت میں نکالا گیا جبکہ سات سالہ ضمن عباس،ساٹھ سالہ رشیداں بی بی،چھ سالہ مسکان،پانچ سالہ ایان زاہد اور سترہ سالہ کرن کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں