92

2بہنوں نے پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی کرلی

اورنگی ٹائون کے علاقے فقیر کالونی میں گھر کے اندر بنے پانی کے ٹینک سے دو بہنوں بائیس سالہ ثمینہ دختر حضرت گل اور اس کی بہن بیس سالہ امینہ کی لاشیں ملیں جوکہ پراسرار طور پر ٹینک میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے۔ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ پولیس کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ پسند کی شادی کے معاملے پر تنازع ہوا، ہفتہ کی شب اہل خانہ سے دونوں بہنوں کی تکرار ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے رات کسی وقت اپنے کمرے میں بنے پانی کے ٹینک میں چھلانگ لگادی۔
انہوں نے بتایا کہ صبح جب گھر والوں نے انھیں اٹھانے کے لیے دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازہ نہیں کھولا گیا جس پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو پانی کے ٹینک میں دونوں کی لاشیں نظر آئیں۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے –
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پراسرار معلوم ہوتا ہے ، پولیس اہل خانہ کے بیانات باضابطہ طور پر قلمبند کرے گی ، قتل سمیت ہر زاویے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں