108

لاہور میں سوئمنگ پول میں بچی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

مناواں میں 10 سالہ ماریہ کے قتل کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔
انویسٹی گیشن پولیس نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا۔ سوئمنگ پول کا مالک علی رضا پہلے دن سے انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا کہ میڈیکل اور فرانزک کی رپورٹس کی روشنی میں مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مناواں کے علاقے شریف پورہ دس سالہ بچی ماریہ اپنے بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ ایک روز قبل سوئمنگ پول میں نہانے گئی اور پھر اچانک غائب ہوگئی۔ جب بھائی نے ماریہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو سوئمنگ پول کے مالک نے بتایا کہ وہ گھر جاچکی ہے۔
والدین کے مطابق دونوں بچوں کے گھر آنے کے بعد جب ماریہ کو تلاش کیا تو وہ کہیں نہیں ملی جب دوبارہ سوئمنگ پول پہنچے تو مالک نے بتایا کہ وہ ڈوب گئی ہے، جس پر اُسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی جس کے بعد والدین نے بچی کے قتل کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سےزیادتی کی تصدیق ہوگئی، بچی کو زیادتی کے بعد پانی میں غوطہ دے کر قتل کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں