74

طویل عہد کا اختتام، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم انتقال کرگئیں، چارلس نئے بادشاہ

عہد کا اختتام،ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم چل بسیں، 70سال بعد بادشاہ کا دور شروع،چارلس بادشاہ بن گئے،96سال کی عمر میںرخصت ہونیوالی الزبتھ1952میں ملکہ بنی تھیں،چارلس کاکہناہےکہ ملکہ الزبتھ کا انتقال خاندان کیلئے بڑے دکھ کا لمحہ ہے،برطانیہ میں 10روزہ سوگ کا اعلان، صدر اوروزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اظہار تعزیت کیاگیاہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں،شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا ،ملکہ کے انتقال کے بعد اب شہزادہ چارلس برطانیہ کے بادشاہ ہوں گے،برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی-
ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا، ملکہ کی آخری رسومات 10روز بعد ویسٹ منسٹرابے پر ادا کی جائیں گی اور ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی اور پھر ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپردخاک کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں