74

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی کار حادثے میں زخمی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پراہلاد مودی کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پراہلاد مودی کی گاڑی کو ریاست کرناٹک کے میسور شہر میں حادثہ پیش آیا۔
ان کے ساتھ گاڑی میں اہلیہ، بیٹا، بہو اور پوتا موجود تھے، پراہلاد کی مرسیڈیز باندی پورہ جا رہی تھی۔
دوپہر دو بجے گاڑی ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، مودی کے بھائی کے ساتھ پروٹوکول بھی تھا۔
حادثے کی وجہ سے پراہلاد مودی کے پوتے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا جبکہ دیگر افراد کو معمولی زخم آئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں