337

مقبوضہ جموں وکشمیرکےمحصوراورمجبور بےکس کشمیری بہن بھائیوں کی مددکیلئےانٹرنیشنل ریڈ کراس اپنامثبت کردارادا کرے سینئیر حریت کشمیری رھنما الطاف احمد بھٹ

اسلام آباد( ٹیوٹر رپورٹر) سینئر حریت کشمیری رھنما الطاف احمد بٹ نے کہا ھے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے محصور کشمیری بہن بھائیوں کی مدد کیلئے پاکستان اور پاکستان سے باھربسنے والے کشمیریوں کے علاوہ ھر طبقہ کے افراد کشمیریوں کے لئےضروریات زندگی کی اشیاء، دودھ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءریڈ کراس جوکہ ایک بین الاقوامی تنظیم ھےکوبھیجنا شروع کردیں اور انہیں درخواست کی جاۓکہ وہ یہ ضروریات زندگی کا سامان مقبوضہ کشمیر کے کرفیو زدہ علاقوں میں بھیجیں_انٹر نیشنل ریڈ کراس کو ایسالازمی کرنا پڑے گا
الطاف احمد بھٹ نے مزید کہا کہ اس بات کے دو فائدے ھونگےایک بھارتی حکومت کولازمی ریڈکراس کواجازت دینا پڑے گی اور دوسرا فائدہ مسئلہ کشمیر اور کرفیو میں قید لوگوں پر دنیا بھر کی توجہ مبذول ھو جاۓ گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں