ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرہ مول لے لیتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں، جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے جرمنی کی بلندو بالا عمارت پر پہنچ گیا ہے۔
Friedi Kuehneنامی سر پھرے نوجوان نے جرمنی میں پہلے سیکڑوں فٹ بلند عمارت سے چھلانگ لگا کر روپ جمپنگ کا شوق پورا کیا اور پھر دو عمارتوں کے درمیان تنی رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔