187

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کا دورہ،ترقیاتی کاموں کے جائزے کے لئے اجلاس کی صدارت

پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) یا سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی سٹی سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کا دورہ کیا اورترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس دوران، سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے ایک اعلیٰ سطحی ترقیاتی جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں سی بی ڈی پنجاب کے سینئر افسران بھی شامل تھے، جن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن سمیر آفتاب سیال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر حیات، اور پروجیکٹ مینیجر سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی یاسر سیف اللہ شامل تھے۔ اس جائزہ اجلاس میں نیسپاک کے نمائندے، پروجیکٹ ڈائریکٹر جمشید جنجوعہ، اور پروجیکٹ کے آفیشل کنٹریکٹر بھی شریک ہوئے۔

جائزہ اجلاس میں سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کو سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ ترقیاتی کاموں میں شامل، روڈ انفراسٹرکچر، یوٹیلٹی ورک، ماسٹر پلان اورسیلیسٹیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور جیسے عظیم پراجیکٹ کی تکمیل پر کام جاری ہے جو سلیکن بلاک میں تعمیر کیا جارہا ہے جو ٹیکنالوجی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس، اور کارپوریٹ دفاتر کے لیے ایک ہب بننے کے لیے موزو ں ہے۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں تعمیرات کے لئے بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ”سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی صرف ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں ہے بلکہ یہ پنجاب کو عالمی ٹیکنالوجی میپ پر رکھنے کا ایک وژن ہے۔ ہم عمدہ، انوویشن، اور شفافیت کے ساتھ اسے تکمیل دینگے۔” انہوں نے متعلقہ اداروں اور کنٹریکٹرز کو کام کو تیز کرنے اور یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے تکنیکی اور پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیموں کی کوششوں کی تعریف کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ترقی پسند نظریے کو ظاہر کرتاہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی پیروی کرتے ہوئے ہم ایک نالج اکانومی بنانے کا عزم رکھتے ہیں، جہاں ٹیکنالوجی سے وابستہ ترقی کو فروغ دیا جائے اور اختراع کے لیے عالمی معیار کا ماحول فراہم کیا جائے۔”

سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کے ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا، شفافیت اور بین الاقوامی معیاروں پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ۔ سی بی ڈی پنجاب، پنجاب کو ڈیجیٹل پاور ہاؤس بنانے کے اپنے مشن میں سرگرم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں