ورلڈ اتھلیٹکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلی جانیوالی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے تیسری باری میں 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ کوالیفائی کیا، کوالیفائی کرنے کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو درکار تھی۔ اس سے قبل اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
90