185

سی بی ڈی پنجاب اور پی ایچ ای سی کے درمیان قومی و بین الاقوامی جامعات کے قیام کے لئے مفاہمتی معاہدہ طے پاگیا۔

صوبہ پنجاب میں اعلی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) کے ساتھ مفاہمتی معا ہدہ طے پاگیا۔ یہ اہم معاہدہ این ایس آئی ٹی سٹی اورسی بی ڈی پنجاب کے دائرہ اختیار میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لئے کیا گیا ہے۔ مفاہمتی معاہدے کی یاداشت پر سی بی ڈی پنجاب کے سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور احمد جنجوعہ اور پی ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے دستخط کیے۔ اس موقع پرچیئرمین بورڈ سی بی ڈی پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ سی بی ڈی پنجاب علی وقار شاہ سمیت اتھارٹی کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اس مفاہتی معاہدے کے تحت پی ایچ ای سی یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کرنے کے لیے سی بی ڈی پنجاب کے ساتھ تعاون کرے گا۔ کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ادارے کے تعلیمی معیار کو قومی اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق برقرار رکھا جائے اور ضروری نگرانی اور مدد کی پیشکش کی جائے۔اس اقدام کا بنیادی مقصد ایک اعلیٰ معیار کی غیر ملکی یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنا ہے، جس سے تعلیمی مواقع میں اضافہ ہو گا اور سی بی ڈی پنجاب میں تحقیق، اختراع اور ترقی کے کلچر کو فروغ ملے گا۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔
اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور احمد جنجوعہ نے کہا، ”پی ایچ ای سی کے ساتھ یہ شراکت داری پنجاب کو ایک عالمی تعلیمی پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ایک عالمی معیار کے یونیورسٹی کیمپسس قائم کرکے، ہم اپنے نوجوانوں کو اعلیٰ درجے کے تعلیمی وسائل اور مواقع تک رسائی فراہم کرنا چاہتے ہیں، جو بالآخر خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔”
پی ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ، سی بی ڈی پنجاب کے ساتھ ہمارا تعاون صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بناے گے کہ مجوزہ یونیورسٹی کیمپس کے تعلیمی معیارات اعلیٰ ترین قومی اور بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتے ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف اعلیٰ تعلیمی مواقع حاصل ھو گے بلکہ جدت اور تحقیق کو بھی فروغ ملے گا جو پنجاب کی سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گا۔
اس مفاہمتی معاہدے سے پنجاب میں عالمی معیار کے تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے سی بی ڈی پنجاب اور پی ایچ ای سی کا مقصد سیکھنے، تحقیق اور اختراع کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں