103

اقراء عزیز کی اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کی اسکائی ڈائیونگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

حال ہی میں اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اقراء عزیز دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اسکائی ڈائیونگ کر کے بہت مزہ آیا، ہر کسی کو اپنی زندگی میں یہ ضرور آزمانا چاہیے۔

یاد رہے کہ اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین ان دنوں دبئی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں