254

ایرانی صدر کی آیت اللہ سیستانی سےملاقات

ایران کے صدر روحانی نے عراق کے آیت اللہ العظمی علی سیستانی سےنجف اشرف میں ملاقات کی ہے، اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بھی موجود تھے۔

آیت اللہ العظمی علی سیستانی کی کسی بھی ایرانی صدرسےیہ پہلی ملاقات تھی ، آیت اللہ سیستانی نے ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات نہیں کی تھی۔

صدرروحانی نےآیت اللہ سیستانی سے ایران اور عراق کےخصوصی تعلق پربات کی ،آیت اللہ نےدونوں ملکوں کے تعلقات کوفروغ دینے کے لیے باہمی خودمختاری کےاحترام اور داخلی امورمیں عدم مداخلت پرمبنی اقدامات کا خیر مقدم کیا۔

واضح رہے کہ چند برس پہلے آیت اللہ سیستانی کی ہدایت پربنائی گئی فورس نےہی عراق میں داعش کوشکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں