213

حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کیلئے ہیلپ لائن متعارف

کورونا وبا کے پیش نظر حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کے لئے محکمہ بہود آبادی نے ہیلپ لائن متعارف کرادی۔

کراچی میں پاپولیشن کونسل اور محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے خواتین کی تولیدی صحت کے لئے ہیلپ لائن 35205380-021 قائم کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ہیلپ لائن کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے مفید مشورے فراہم کرنا ہے۔

محکمہ بہبود آبادی کے مطابق خواتین ہیلپ لائن پر پیر سے ہفتہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک معلومات حاصل کی کر سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں