سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، آج ہونے والے آپریشن ملتوی کر دیے گئے۔
سندھ بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز کی بندش کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈاکٹروں نے اسپتالوں میں احتجاج بھی کیا انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے، اس موقع پر زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔
ڈاکٹروںکا کہنا تھا کہ جب تک تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو جاتا احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا اور اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔
سندھ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تنخواہیں اور الاونسز بڑھانے سے سمیت دیگر مطالبات کی عدم منظوری پر گزشتہ روز (بدھ کو)بھی تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔