322

سونو نگم کا اپنے میڈیا کو تمیز سیکھنے کا مشورہ

بھارت کےمعروف گلوکار سونو نگم اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے اور ساتھ ہی تمیز سیکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

سونو نگم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے میڈیا اور صحافیوں کو اب سمجھدار ہوجانا چاہیے اور غلط بیانی سے گریز کرنا چاہیے۔

سونو نگم نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق گفتگومیں کہا کہ’ اگر کسی سےبدلہ لینا بھی ہے تو تمیز سےلیا جائے، بچہ نہ بنا جائے، پہلی گیند کراتے ہی پٹاخے پھوڑنے اور اچھل کود سے اجتناب کیا جائے‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو نگم نے میڈیا پر شدید تنقید اس لیے کی کیونکہ ان کے بیان کو بدل دیا گیا تھا جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میںکہا تھا کہ’ کتنا اچھا ہوتا اگر میں پاکستان میں پیدا ہوتااور پھر مجھے بھی بھارت سے میوزک انڈسٹر ی میں کام کرنے کے لیے بڑے مواقع پیش کیے جاتے‘۔

سونو کے اس بیا ن کو بھارتی میڈیا نے ’کتنا اچھا ہوتا اگر میں پاکستان میں پیدا ہوتا‘میں تبدیل کردیا تھا جس پر گلوکار نے برہمی کے ساتھ بھارتی صحافیوں کو تنبیہ کی اور آئندہ ایسی غلط خبریں دینے سے روکنے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں