جلاد شوہر نے صرف شک کی بنیاد پر بیوی کے دونوں پاؤں کاٹ دئیے۔سجاد نامی شخص نے شک کی بنیاد پر بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹوکے سے دونوں پاؤں بھی کاٹ دئیے۔
سجاد کے مطابق اس کی بیوی اپنی کزن کے ساتھ بازار شاپنگ کے بہانے کسی اور سے ملنے کے لیے جا رہی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ منع کرنے کے باوجود وہ جانے کے لیے ضد کر رہی تھی غصے میں اپنی بیوی کو کمرے لے گیا اور تشد دکیا،جس کے بعد ٹوکے سے دونوں ٹانگیں کاٹ دیں۔
اہل علاقہ کے مطابق خاتون کو 1122 پر کال کرکے ٹی ایچ کیو کبیر والا منتقل کیا گیا،پولیس تھانی سٹی کبیر والا نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
96