357

ماہرہ خان کے فریج پر کیا چسپاں ہے؟-

پاکستان کی خوب رو اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ اداکار گووندا سے اس قدر متاثر ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر کے فریج پر گووندا کی تصویر کے ساتھ لکھے ان کی مشہور فلم کے لکھے الفاظ والا مقناطیس چسپاں کر رکھا ہے۔
مقناطیس پر گوندا کے مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ لگی ہوئی تصویر کے ساتھ واضح الفاظ میں لکھا ہوا ہے کہ ــ’’تجھے مرچی لگی تو میں کیا کروں‘‘یہ لائن ان کی مشہور فلم ڈیوڈ دھون فلم کولی نمبر 1 کے گانے سے ہے۔

ماہرہ نے ساتھ میں لکھا، ‘یہ گھر کے فریج پر لگا ہوا میرا پسندیدہ ترین میگنیٹ ہے۔

ماہرہ کی اس پوسٹ پر اداکارہ متھیرا اور بھارتی ٹینس اسٹار سمیت متعدد مداحوں نے بھی کافی دلچسپ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2016 میں شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ‘رئیس کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں