116

ملتان میں 7 سالہ بچی قتل، بائی پاس سے لاش برآمد

بستی جگو والا میں این ایل سی بائی پاس سے آگےایدھی سینٹر کے قریب قتل کی جانے والی 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی گزشتہ روز سے لاپتا تھی۔ بچی کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔ امدادی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کی۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں