105

نوجوان کی قابل اعتراض ویڈیوز پر بلیک میل کرنے والی ملزمہ گرفتار

سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزمہ کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل کراچی نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ہراساں کرنے میں ملوث ملزمہ عائشہ حنیف کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیسبک اور واٹس ایپ کے ذریعے وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ کے موبائل سے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر/ویڈیوز برآمد کر لی گئی، سائبر کرائم سرکل کراچی نے ملزمہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں