269

نیوزی لینڈ: 2 مساجد پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہو گئی

نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 49 ہو گئی جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

حملے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک پر قتل کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے دو مساجد پر ہونے والے حملوں کو ’دہشت گردی‘ قرار دے دیا، پولیس کے مطابق حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔
بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم واقعے میں بال بال بچ گئی، نماز پڑھنے آئے ہوئے بنگلا دیشی کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں