199

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم پاکستان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، عمران خان نے سعودی ولی عہد سے کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ تیسراٹیلی فونک رابطہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں